افغانستان‘ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ‘ 36 طالبان ہلاک‘ درجنوں زخمی

منگل 26 اپریل 2016 09:54

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 36 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بارہ افغان صوبوں میں آپریشن کلین اپ کئے۔ جن کے نتیجے میں 36 طالبان ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ پانچ طالبان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :