خواجہ آصف کا پرویزمشرف اورعمران خان کے خلاف پانامہ لیکس کمیشن میں جانے کااعلان،کسی نے جائزپیسہ آف شورکمپنی میں لگایاتوالزام لگایاجاتاہے ،شوکت خانم میں لوگوں نے خیرات کاپیسہ آف شورکمپنی کے لئے نہیں دیاتھا،کٹااب کھل چکاتوکھلاہی رہے گا،سب سے پہلے وزیراعظم کااحتساب ہوگا،2014ء کے دھرنے کے ایمپائرگھرجاچکے ہیں 2018ء کے انتخابات نکل گئے تو2023ء دورہے،عمران خان مایوس ڈینٹنگ پنٹنگ پرگزارہ کررہے ہیں وفاقی وزیر دفاع کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 26 اپریل 2016 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے پرویزمشرف اورعمران خان کے خلاف پانامہ لیکس کمیشن میں جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ کسی نے جائزپیسہ آف شورکمپنی میں لگایاتوالزام لگایاجاتاہے ،شوکت خانم میں لوگوں نے خیرات کاپیسہ آف شورکمپنی کے لئے نہیں دیاتھا،کٹااب کھل چکاتوکھلاہی رہے گا،سب سے پہلے وزیراعظم کااحتساب ہوگا،2014ء کے دھرنے کے ایمپائرگھرجاچکے ہیں 2018ء کے انتخابات نکل گئے تو2023ء دورہے ۔

عمران خان مایوس ڈینٹنگ پنٹنگ پرگزارہ کررہے ہیں ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ عمران خان مایوس ہیں اورڈینٹنگ پینٹنگ پرگزارہ کررہے ہیں ،کٹااب کھل چکاہے توکھلاہی رہے گا،کمیشن بن چکاہے کمیشن سب سے پہلے وزیراعظم کااحتساب کرے ،سپریم کورٹ چاہے توازخودنوٹس بھی لے سکتی ہے ،کمیشن بنانے کی ضرورت ہی نہیں ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ 2014ء کے دھرنے والے ایمپائرگھرجاچکے ہیں عمران خان کوڈرہے کہ 2018ء کاانتخاب بھی ہاتھ سے نکلاتواگلے انتخابات 2023ء میں ہوں گے ان کاکہناتھاکہ شوکت خانم کی سرمایہ کاری کاکیس جوڈیشل کمیشن میں لیکرجاوٴں گا،لوگوں نے خیرات کاپیسہ فرانس یامسقط سرمایہ کاری کیلئے نہیں دیاتھا،شوکت خانم کی خیرات کاپیسہ ورجن آئی لینڈکی آف شورکمپنی میں لگایاگیا،اس پرکوئی بات نہیں کرتا،خیرات کاپیسہ آف شورکمپنی میں جائے توملال ہے کسی نے آف شورکمپنی میں جائزپیسے لگائے تواس پرالزام لگادیاجاہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے فخرہے کہ اپنی 25سالہ سیاسی زندگی میں کسی آمرکی کبھی حمایت نہیں کی ،عمران خان رائے ونڈضرورجائیں ہمیں کوئی خطرہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومت میں آئی توسترھویں ترمیم کرادی ،پرویزمشرف،شوکت خانم کے آف شوراکاووٴنس کے ثبوت بھی جوڈیشل کمیشن کودوں گا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن احتساب نہیں چاہتی سیاست کررہی ہے ہم نے اپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کردیاہے ۔