چین بجلی اور ترکی پاکستان میں سبزیاں پیدا کرے گا، دونوں ممالک کے22منصوبہ جات کے حوالے سے تجاویز سالانہ بجٹ میں شامل کی گئی ہیں

منگل 26 اپریل 2016 09:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)پاکستان میں جہاں بجلی کے پیداواری منصوبہ جات کے لئے ہمسایہ ملک چین کے15 سے زائد منصوبہ جات شامل ہیں وہیں زراعت کے شعبہ میں پاکستان کے انتہائی اہم و قریبی دوست ترکی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف سے فنڈز میں حصہ داری کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبہ جات میں ترکی پاکستان میں پانچ بڑے زرعی منصوبہ جات شروع کرنا چاہتا ہے جس میں کسانوں کی تربیت بھی شامل ہے۔پاکستانی محکمہ زراعت اور ترکی محکمہ کونیہ سیکر میں بات چیت جاری ہے تاہم منصوبوں پر اٹھنے والے فنڈز اور اس سے ہونے والے منافع کی تقسیم کا عمل آئندہ سالانہ بجٹ کے پیش ہونے کے بعد ہی شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :