پاکستان طالبان کو مذاکرات کے دھارے میں لانے کی کوشش کرے‘ اشرف غنی،ہمسایہ ملک اچھے برے دہشتگردوں کی تمیز کئے بغیر ان کے خلاف اقدامات کرے‘ پارلیمنٹ سے خطاب

منگل 26 اپریل 2016 09:49

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف لڑائی کی بجائے انہیں امن مذاکرات کے دھارے میں لانے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ دہشت گرد اچھے یا برے کچھ نہیں بلکہ وہ صرف دہشت گرد ہیں اور پاکستان کو بھی یہ سمجھتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہم یہ توقع نہیں رکھتے کہ پاکستان طالبان کو مذاکراتی میز پر لانا چاہتا ہے۔ بلکہ ہم پاکستان کیلئے جو چاہتے ہین وہ یہ ہے کہ ملک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی بنیاد سہ فریقی معاہدے پر رکھے۔