پاناما لیکس کے الزامات کے بعد حکومت نے مخالفین کے گرد گھیرا تنگ کردیا،پی ٹی آئی کے اندرون اور بیرون ملک میں کاروبار اور مالی امور کی تفصیلات حاصل کر لیں

منگل 26 اپریل 2016 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء) پاناما لیکس کے الزامات کے بعد حکومت نے مخالفین کے گرد گھیرا تنگ کر لیا‘ عدالتی کمیشن کے آغاز پر بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مبینہ کرپشن کو سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پانامہ لیکس کے الزامات پر تحریک انصاف کی شدید تنقید کے بعد حکومت نے اپنے مخالفین کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ حکومت نے تحریک انصاف کے اندرون اور بیرون ملک میں کاروبار اور مالی امور کی تفصیلات حاصل کر لیں اور آئی او بی آئی‘ قومی بینکوں کے قرضے اور رئیل اسٹیٹ کے امور کی تفصیلات جمع کر لیں ہیں۔ حکومت عدالتی کمیشن کے آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مبینہ کرپشن کمیشن کے سامنے لانے کا عزم رکھتی ہے۔