وزیراعظم محمد نواز شریف آج کوٹلی ستیاں کا دورہ کریں گے ، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک ،نقصان کا جائزہ اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کریں گے

پیر 25 اپریل 2016 09:17

مری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف آج (پیر) کو کوٹلی ستیاں کا دورہ کریں گے جہاں وہ عوامی اجتماع سے خطاباوربارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کریں گے‘ مری‘ کوٹلی ستیاں میں سوئی گیس سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج کوٹلی ستیاں کا دورہ کرینگے‘ وزیراعظم اپنے دورے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینگے اور متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے متاثرہ افراد میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ متاثرین میں مری کے 613 ‘ کوٹلی ستیاں کے 231‘ کہوٹہ کے 3‘ پنڈ مورگاہ 4 افراد کو بلایا گیا ہے۔