خبردار! وائی فائی آپ کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے،ماہرین کا انٹرنیٹ غیرمحتاط استعمال سے گریز کا مشورہ، وائرلیس انٹرنیٹ کی مضر صحت شعاعیں استقاط حمل کا موجب بھی بن سکتی ہیں،کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں دعویٰ

پیر 25 اپریل 2016 09:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) وائی فائی سروسز فراہم کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وائی فائی کا استعمال انسان کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہیغیر ملکی میڈیا کے مطابق حفظان صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ وائی فائی کی شعاعیں انسانی اور نباتاتی نشو نما پر اثرانداز ہونے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی انسان کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتی ہیں، وائرلیس انٹرنیٹ سے براہ راست اٹھنے وال لہریں انسانی دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں انسانی دماغ عدم توجہی کا شکار ہونے ساتھ سر میں درد اور کانوں میں بھی تکلیف کا موجب ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین اپنے گھروں میں وائرلیس انٹرنیٹ کے استعمال کا پلان ترتیب دیتے وقت اپنی صحت پر مرتب ہونے والے اس کے منفی اثرات کو ذہن میں رکھیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وائی فائی آپ یا آپ کے گھر میں موجود افراد کی زندگی کے لیے خطرہ ثابت ہو۔

(جاری ہے)

کیمبرج یونیورسٹی کی ایک دوسری تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائرلیس انٹرنیٹ حاملہ خواتین کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین حاملہ خواتین کو وائر لیس انٹرنیٹ کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ وائرلیس انٹرنیٹ کی مضر صحت شعاعیں استقاط حمل کا موجب بن سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :