وزیراعظم رواں ہفتہ مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، یہ جلسہ وزیراعظم نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کاآغاز ہو گا جو رواں ہفتے سے شروع ہورہی ہے

پیر 25 اپریل 2016 09:38

اسلام آباد ،مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء)وزیرعظم رواں ہفتے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، یہ جلسہ وزیراعظم نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کاآغاز ہو گا جو رواں ہفتے سے شروع ہورہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاناما لیکس کا پریشر کم کرنے کیلئے ملک گیر رابطہ عوام مہم چلا رہے ہیں جس کا باقاعدہ آغاز وہ خیبرپختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں جلسہ عام سے کرینگے اور رابطہ عوام مہم کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہر ہفتے ایک یا دو مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے رہیں گے،جہاں جائیں گے وہاں عوامی فلاح و بہبود کے بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف خیبرپختونخوا کے بعد سندھ اوربلوچستان میں عوامی رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کریں گے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آخر میں پنجاب میں جلسے اورترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیں گے جبکہ منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ مبصرین کے خیال میں وزیر اعظم نے چاروں صوبوں میں جلسوں کا فیصلہ پاناما لیکس پر اپوزیشن کے دباوٴ کا سیاسی توڑ کرنے کے لئے کیا ہے۔