’حقانی نیٹ ورک‘:امریکا کا پاکستان پر کارروائی پر زور،کابل کار بم حملے میں ہلاکتوں کے بعد پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ،حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی، اس خود کش حملے میں 64 افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوئے تھے
پیر 25 اپریل 2016 09:36
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کار بم حملے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کابل میں افغان خفیہ ادارے کے مرکزی دفتر نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) پر حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی، اس خود کش حملے میں 64 افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوئے تھے خود کش دھماکے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان نے اس حملے کی شدید مذمت کی تھی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔(جاری ہے)
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پریس آفس کی ڈائریکٹر الزبتھ ٹروڈیو نے، افغان حکومت کے اس دعوے کہ حملہ کرنے والے گروہ کو پاکستان کی حمایت حاصل تھی، پر کہنا تھا کہ اسلام آباد دہشت گردوں کو اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں الزبتھ ٹروڈیو کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مسلسل اسلام آباد سے اعلیٰ ترین سطح پر ان خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کے معاملے میں مسلسل نرمی برت رہا ہے، اسی طرح حقانی نیٹ ورک پاکستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔پاکستان سے خدشات کے اظہار کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے ہونے والے حملے کے بعد ایک بار پھر امریکا نے یہی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اس عزم، کہ دہشت گرد گروپوں میں تفریق کے بغیر کارروائی کی جائے گی، پر عمل کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ کابل میں ہونے والے خود کش حملے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی افغان صدر اشرف غنی نے عزم ظاہر کیا تھا کہ خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، جبکہ افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ابدتائی تحقیقات کا حوالے دیتے ہوئے پاکستان کا 2 مئی کا دورہ بھی ملتوی کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صدر کے نائب ترجمان دوا خان مینہ پل نے دعویٰ کیا کہ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے جس کو مسلح بھی کیا گیا ہے، اسی گروہ نے خود کش حملہ کیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پریس آفس کی ڈائریکٹر الزبتھ ٹروڈیو نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں سے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور قیام امن کے لیے امریکا، افغانستان اور پاکستان کے کوشش واضح طور پر کمزور ہو جاتی ہیں۔امریکی حکام نے اس رائے سے بھی اختلاف کیا کہ امریکا پاکستان کی پالیسی پر عوامی سطح پر تنقید اس لیے نہیں کرتا کیونکہ اس نے پاکستان کو عسکریت پسندوں کی حمایت کی اجازت دے رکھی ہے۔الزبتھ ٹروڈیو نے مزید کہا کہ پاکستان یہ متعدد بار اعادہ کر چکا ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں میں تفریق نہیں کرے گا، اور امریکا اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ پاکستان ایسا ہی کرتا رہے۔جب سوال کیا گیا کہ اگر پاکستان کے اقدامات اس کے اعادے کے مطابق ہوں تو ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں الفاظ کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور امریکا پاکستان کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ اس کے اقدامات اور الفاظ میں مطابقت ہو۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 25 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
سردار سرن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت ، پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر بلدیو کمار گرفتار
-
وزیراعظم محمد نواز شریف آج کوٹلی ستیاں کا دورہ کریں گے ، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک ،نقصان کا جائزہ اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کریں گے
-
وفاقی محتسب اعلیٰ نے اپنی تین سالہ سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر پاکستان کو پیش کر دی، وفاقی محتسب نے ملک کے 36اضلاع میں عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جہاں ... مزید
-
فرنس آئل سستا ہونے کے باوجود ملک میں مکمل صلاحیت کیمطابق بجلی پیدا نہ کرنے کا انکشاف،نیپرا حکام نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے جواب طلب کر لیا ،فرنس آئل سستا ہونے کے باعث فی یونٹ لاگت 8 روپے 9 پیسے ... مزید
-
شہبازشریف کا 4 گھنٹے طویل دورہ،نہ پروٹوکول ،نہ ٹریفک روکی گئی،ہماری عارضی تکلیف کوئی معنی نہیں رکھتی،مستقبل میں بے پناہ فائدہ پہنچے گا،شہریوں کی وزیراعلیٰ سے گفتگو،و زیراعلیٰ کی جانب سے لوگوں ... مزید
-
کراچی، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع ،21 اپریل کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ ، میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو باکفایت اور عالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ کی شہریوں سے ... مزید
-
میگا پروجیکٹس میں کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا،رانا ثناء اللہ
-
فوج نے آپریشن ضرب احتساب شروع کردیا،لوٹ مارکرنے والوں کیلئے سورج سوانیزے پرآئے گا،صاحبزادہ حامدرضا
-
یااللہ ،یارسول،عمران خان جلسہ کے بعدخاموش منتشرہوجائیں،وفاقی پولیس کی دعائیں
-
عمران خان نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں بولا
-
عمران خان کا کرپشن کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنیکا اعلان، سندھ سے آغاز،اتوار کو لاہور میں جلسہ،حیران ہوں وزیراعظم نواز شریف جلسے شروع کر نے جا رہے ہیں وہ جلسے کرنے جائیں گے تو گو نواز گو کے نعرے ... مزید
-
جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف یکم مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان،عوام مزید کرپشن برداشت کرنے کو تیار نہیں، حکمران پاکستان سے پیسے کما کر بیرون ملک لیجاتے ہیں، اپوزیشن کی بڑی شخصیات کینام بھی پاناما ... مزید
-
ہم ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے ، جس میں مقامی حکومتوں کے پاس اختیارات نہ ہوں ، مصطفی کمال ، فوجی آپریشنز سے مسائل حل نہیں ہوتے ،مسائل حل کرنے کے لیے گڈ گورننس کا نظام بہتر بنانا ہو گا ،ملک میں احتساب ... مزید
-
نوازشریف احتساب کی چھاننی سے تین دفعہ گزر چکے ہیں،ہمیشہ سرخرو ہو کر نکلے ہیں،پرویز رشید ،پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم نے اپنی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ، پاناما پیپرز ... مزید
-
179 بڑے مالیاتی سیکنڈلز،نیب کا نواز،شہباز شریف،تین سابق وزرائے اعظم کیخلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ، اختیارات سے تجاوز ، مالیاتی خورد برد سمیت 49 انکوائریاں اور 46 کیسوں میں انوسٹی گیشن جاری، ... مزید
-
پاناما سکینڈل ، وزیر اعظم نے 1947 سے اب تک کے مالی معاملات کی درخواست کی ہے بلاول بھٹو زرداری ، جناح دور سے اب تک تحقیقات کروا کر پتہ نہیں وزیر اعظم کیا چھپانا چاہتے ہیں،پی پی پی چئیرمین کا ٹوئیٹ
-
اسحاق ڈار کی وزارت صنعت و پیداوار کو خصوصی رمضان پیکیج کی تیاری کی ہدایت،رمضان پیکیج کی سفارشات10روزمیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کوپیش کی جائیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
-
وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے‘خواجہ آصف ، ہارے ہوئے لوگ پاناما لیکس کو سیاسی ہتھیار بنا رہے ہیں، 2013ء کے بعد حکومت کا کوئی میگا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، 10 سال بعد ملک میں سی این جی اسٹیشن ... مزید
-
افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر شیلنگ، میجرسمیت دو اہلکا ر زخمی، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا ،سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی سے حملہ پسپا، 5 حملہ آور ہلاک ،متعدد ... مزید
-
وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں،ہم نے کبھی رینجرز آپریشن میں رکاوٹ نہیں ڈالی ،فاروق ستار ،ہم تو رینجرز کے حق میں ہیں،ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں،کسی کارکن کو3توکسی کو ... مزید
-
’حقانی نیٹ ورک‘:امریکا کا پاکستان پر کارروائی پر زور،کابل کار بم حملے میں ہلاکتوں کے بعد پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ،حملے کی ذمہ داری ... مزید
-
بھارتی میڈیا نوازشریف کی حمایت میں سامنے آگیا،آرمی چیف کیخلاف ہرزہ سرائی، مختلف بھارتی ٹی وی چینلز پر وزیراعظم نواز شریف کو مظلوم اور معصوم اور جنرل راحیل شریف کو خطرہ دکھانے کی کوشش
-
وزیراعظم رواں ہفتہ مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، یہ جلسہ وزیراعظم نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کاآغاز ہو گا جو رواں ہفتے سے شروع ہورہی ہے
-
تحریک انصاف کا احتجاج، اہم اپوزیشن جماعتوں نے معذرت کرلی،ٹی او آرز کا معاملہ احتجاج کے بجائے حکومت کیساتھ مذاکرات کرکے حل کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا موقف
-
شامی فضائیہ کی تازہ کارروائی میں 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
امریکہ جنوبی کوریا کیساتھ اپنی جنگی مشقیں بند کر دے گا تو جوہری تجربے معطل کردینگے،شمالی کوریا، شمالی کوریاکو جوہری ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کا حق حاصل ہے، امریکہ نے ہمیں اپنے دفاع پر مجبورکیا،وزیرخارجہ
-
ترکی اور یورپی یونین کے معاہدے سے نتائج مل رہے ہیں، یورپی یونین، ترکی”پناہ گزینوں سے برتاوٴ“کے حوالے سے دنیا کیلئے سب سے بہترین مثال ہے،ڈونلڈٹسک کی گفتگو
-
سعودی عرب، وزیر پانی و بجلی برطرف ،وزیرزراعت کو اضافی چارج مل گیا
-
عراق: شکست کا صدمہ، چینی داعشی جنگجو نے خود کشی کر لی
-
خبردار! وائی فائی آپ کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے،ماہرین کا انٹرنیٹ غیرمحتاط استعمال سے گریز کا مشورہ، وائرلیس انٹرنیٹ کی مضر صحت شعاعیں استقاط حمل کا موجب بھی بن سکتی ہیں،کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق ... مزید
-
ماحولیاتی تبدیلی معاہدے پر175ممالک نے دستخط کر دئے ،نتائج کے بغیر استعمال کا دور ختم ہو چکا ہے، آج مستقبل کے ساتھ ایک نئے عہد پر دستخط کررہے ہیں، بانکی مون
-
بھارت ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تصادم ، ایک طالبعلم ہلاک،واقعہ دو طلبہ گروپوں میں اختلافات کے بعد پیش آیا ، مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کے پراکٹر آفس سمیت تین گاڑیوں کو آگ لگا دی
-
مذہب کی آڑ میں غیر ملکی مداخلت روکی جائے گی‘چینی صدر
-
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں ہونے والے افراد کی تعداد 23ہو گئی، ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی لواحقین کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.