پاناما سکینڈل ، وزیر اعظم نے 1947 سے اب تک کے مالی معاملات کی درخواست کی ہے بلاول بھٹو زرداری ، جناح دور سے اب تک تحقیقات کروا کر پتہ نہیں وزیر اعظم کیا چھپانا چاہتے ہیں،پی پی پی چئیرمین کا ٹوئیٹ

پیر 25 اپریل 2016 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء)چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما پیپرزپر کمیشن کے قیام کی بجائے وزیر اعظم نواز شریف نے 1947 سے اب تک کے مالی معاملات کی درخواست کی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کیا چھپانا چاہتے ہیں؟،اوکاڑہ کے کسان دہشت گردی کے مقدمات سمیت کئی کیسوں کا سامنا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کوقیام پاکستان سے اب تک کے کرپشن کیسزپرچھان بین کاکہاہے،وزیر اعظم پاناما پیپرز پر کمیشن بنانے کی بجائے جناح کے دور سے اب تک تحقیقات کروا کر پتہ نہیں کیا چھپانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ کے کسان دہشت گردی کے مقدمات سمیت کئی کیسوں کا سامنا کررہے ہیں،پیپلز لائرز فورم فوری طور پر اوکاڑہ کے کسانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں ۔