کراچی،پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی تیاری ، تجویز 3 مئی کو پی سی بی گورننگ باڈی میٹنگ میں پیش کی جائے گی

اتوار 24 اپریل 2016 10:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی تیاری ، تجویز 3 مئی کو پی سی بی گورننگ باڈی میٹنگ میں پیش کی جائے گی، کرکٹرز پر مشتمل نئی کرکٹ کمیٹی بنانے و دیگر معاملات پر بھی غور ہوگا۔

(جاری ہے)

منظوری ملنے پر دیگر تفصیلات طے کی جائیں گی، پی ایس ایل کمپنی پی سی بی سے الگ ہوگی،تجویزکی منظوری کے بعد اس میں نیا اسٹاف بھرتی کیا جائے گا، اسے اسٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹرڈ کرایاجائے گا