سیالکوٹ، گندم کی فصل کاٹنے میں مصروف غریب والدین کے ایک سالہ بچے کو ساتھی مزدور ملزم نے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا

اتوار 24 اپریل 2016 10:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) غریب والدین کھیتوں میں گندم کی فصل کاٹنے میں مصروف رہے جبکہ ساتھی مزدور ملزم نے قریبی ڈیرے میں سلائے گئے ان کے ایک سالہ شیر خوار بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ افسوسناک واقعہ تحصیل ڈسکہ کی گاؤں نگور،موترہ میں پیش آیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق کاشتکار احمد علی اور اس کے اہل خانہ اپنے ایک سالہ بیٹے محمد عمران کو قریبی ڈیرے پر پڑی چار پا ئی سلا کر ملحقہ کھیتوں میں گندم کی فصل کاٹنے چلے گئے جہاں ان کے ساتھی مزدور ملزم اللہ بخش سکنہ ضلع وہاڑی نے معصوم بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچے کی چیخ و پکار سن کر لوگ وہاں اکٹھے ہو گئے جنہوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ موترہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ بد قسمت بچے کو سول ہسپتال ڈسکہ میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت انتہائی مخدوش ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ایک دوسری خبر کے مطابق پولیس کے تعمیل کنندہ کو زدکوب کرنے اور سمن پھاڑنے والے15افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ موضع رتہ آرائیاں میں پولیس نے تعمیل کنندہ کو زددکوب کرنے اور سمن پھاڑنے کے الزام میں رفاقت سمیت15افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔#دھوکہ دہی اور جعل سازی سے اہل دیہہ کی اراضی اپنے نام کروانے پر 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس نے موضع ملکھانوالہ کے رہائشی افضال چیمہ ولد رحمت علی کی درخواست پر اہل دیہہ کی اراضی دھوکے اور فراڈ سے اپنے نام ڈگری کروانے پر ملزمان محمد اسماعیل ولد شہباز اور محمد اقبال ولد محمد صادق سکنہ ملکھانوالہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :