بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کی افتتاحی تقریب، گو نواز گو کے نعرے لگنے پر صدر کی زبان پھسل گئی

اتوار 24 اپریل 2016 10:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران جب گو نواز گو کے نعرے لگے تو صدر کی زبان پھسل گئی ‘ صدر نے اپنے خطاب کے بعد جب گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا تو انہوں نے کہا کہ 2013 کی بین الصوبائی گیمز کا افتتاح کرتا ہوں جس پر انہیں یاد دلایا گیا کہ ابھی 2016 ء جارہا ہے آپ تین سال پیچھے چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ اپنے الفاظ کی تصحیح کرتے ہوئے 2016 ء کا لفظ دہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :