شمالی کوریا کی طرف سے جلد پانچواں میزائل تجربہ کرنے کا امکان ہے،جنوبی کوریا

اتوار 24 اپریل 2016 11:16

سیول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا جلد پانچواں میزائل تجربہ کرنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹ میں فوج کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا ایک اور جوہری ڈیوائس کا بٹن کسی بھی وقت دبانے کیلئے تیار دکھائی دے رہاہے کیونکہ اس سلسلے میں وہ اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرچکا ہے رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ فوج تمام تر ممکن طریقے سے شمالی کوریا کے جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں مزید امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ کوریا تجربہ آج اتوار کو کرسکتا ہے