شام، تازہ فضائی کارروائی، تیرہ افراد ہلاک

اتوار 24 اپریل 2016 11:15

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) شام میں ملکی فضائیہ کی ایک تازہ کارروائی میں تیرہ افراد مارے گئے ہیں۔ حقوق انسانی سے متعلق شامی مبصر گروپ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی دمشق کے نواح میں واقع دوما نامی شہر میں کی گئی۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق اس فضائی حملے کی وجہ سے کم ازکم بائیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ گزشتہ روز بھی ایک ایسی ہی کارروائی میں کم ازکم دس افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :