دوامریکی ریاستوں میں 6 مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات ، 8 بچوں سمیت 13 افراد قتل

اتوار 24 اپریل 2016 11:15

اوہائیو / جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) دوامریکی ریاستوں میں 6 مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 8 بچوں سمیت 13 افراد کو قتل کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کی جنوبی کاوٴنٹی پائک میں ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سوئے ہوئے تھے اور ان کی لاشیں 4 مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعہ میں 3 بچے خوش قسمتی سے بچ گئے جن میں ایک 4 روز کی بچی، ایک 6 ماہ کی بچی اور ایک 3 سال کا بچہ شامل ہے۔اوہائیو کے اٹارنی جنرل نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسی بھی بچے نے خودکشی نہیں کی جب کہ حملہ آوروں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ آیا بچوں کے قاتل کا تعلق ان ہی کے خاندان سے تھا یا پھر کوئی اور تھا۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ امریکی ریاست جارجیا کی کاوٴنٹی کولمبیا میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ تین افراد کو ایپلنگ کے مقام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب کہ 2 افراد کو ایک دوسرے مقام پر ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :