چین نے الیکٹرک گاڑی تیار کرلی ، گاڑی کی حد رفتار 130 میل فی گھنٹہ ہے جسے خودکار ڈرائیونگ موڈ پر رکھ کر بھی چلایا جاسکتا ہے ، پہلے جھلک نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا

اتوار 24 اپریل 2016 11:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)لی ایکو ایک چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس نے ایک زبردست الیکٹرک گاڑی تیار کی ہے جس کی پہلی جھلک نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے۔اس چینی کمپنی نے بدھ کو اپنی پہلی الیکٹرک کانسپیٹ کار لی سی متعارف کرائی جس کے فیچرز چونکا دینے والے ہیں۔یہ چین میں تیار ہونے والی پہلی الیکٹرک گاڑی بھی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی سے چلنے والی اس گاڑی کی حد رفتار 130 میل فی گھنٹہ ہے جسے خودکار ڈرائیونگ موڈ پر رکھ کر بھی چلایا جاسکتا ہے جس کے دوران اسٹیئرنگ وہیل فولڈ ہوکر ڈیش بورڈ میں چلا جاتا ہے۔

اسی طرح ایک اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے اسے پارکنگ سے اپنے پاس بلایا جاسکتا ہے۔اس گاڑی کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس میں ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ موڈیول فیچر موجود ہے جبکہ نیوی گیشن کا سسٹم جدید ترین ہے۔اور ہاں گاڑی کی بیک سیٹس پر بیٹھے مسافروں کی وقت گزاری کے لیے ٹی وی مانیٹرز بھی موجود ہیں۔ابھی تک اس بارے میں کچھ بتایا نہیں گیا کہ اس گاڑی کو کب تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا تاہم امکان ہے کہ جلد اسے صارفین سڑکوں پر چلاتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :