جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا ترکی میں قائم شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ

اتوار 24 اپریل 2016 11:13

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپی یونین کے اعلی حکام اور ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوگلو کے ہمراہ ترکی میں قائم شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔جرمن چانسلر کے دورہ ترکی کا مقصد شامی سرحد سے ملحقہ علاقے گازیانتیپ میں پناہ گزینوں کی صورتحال سے آگاہ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انجیلا میرکل نے نیزپ کیمپ میں پناہ گزینوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جہاں 5000 پناہ گزین مقیم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر شامی سرحد کے قریب جنوبی شہر گازیانتیپ پہنچیں تو ترک وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا جہاں بعد ازاں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور نائب صدر فرانز ٹیمرمین بھی ان سے آملے۔

متعلقہ عنوان :