شاہد آفریدی عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے، عمرہ کی ادائیگی کیلئے مسجد حرام کا رخ کریں گے اور مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے بعد مائی کئیر ہالا پریمیئر لیگ وننگ کپ کی رونمائی بھی کریں گے

اتوار 24 اپریل 2016 11:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) سعودی عرب میں موجود قومی ٹی 20ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی عمرہ کی ادائیگی کے دوران مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وہ مسجد نبوی پہنچے ہیں جہاں شکرانے کے نفل اداکرنے کے علاوہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے۔ مسجد نبوی سے شاہد آفریدی عمرہ کی ادائیگی کیلئے مسجد حرام کا رخ کریں گے اور مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے بعد مائی کئیر ہالا پریمیئر لیگ وننگ کپ کی رونمائی بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :