تحریک انصاف کے آج یوم تاسیس کی تمام تیاریاں مکمل ،جلسے کا آغاز شام بجے ہو گا ،پنڈال میں 40000 کرسیاں لگائی گئی ہیں، سٹیج جلسہ گاہ 18 فٹ اونچا ہو گا،اہم شخصیات کے لئے 500 کرسیاں ہونگی ،میوزک اور ساؤنڈ سسٹم کا بھی انتظام ،خواتین جگہ کو خاردار تاریں لگا کر علیحدہ کر دیا گیا ہے ،خصوصی پاسز کا اجراء

اتوار 24 اپریل 2016 10:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے آج 24اپریل بروز اتوار کو یوم تاسیس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں پنڈال میں 40000 کرسیاں لگائی گئی ہیں جلسے کی جگہ پر خواتین کے بیٹھنے کی جگہ کو خاردار تاریں لگا کر علیحدہ کر دیا گیا ہے جبکہ خواتین کے لئے داخلی اور خارجی راستہ بھی علیحدہ رکھا گیا ہے سٹیج جلسہ گاہ 18 فٹ اونچا ہو گا پنڈال میں اہم شخصیات کے لئے 500 کرسیاں لگائی گئی ہیں میوزک اور ساؤنڈ سسٹم کا بھی انتظام کیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی کے مطابق 40000 کرسیوں میں 10000 خواتین کے لئے مخصوص کی گئی ہیں جلسے کا آغاز شام بجے ہو گا جلسے میں مختلف دستاویزی فلمی دکھانے کے ساتھ ساتھ قومی ترانے سریلے نغمے بھی سنائے جائیں گے جلسے کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے ہیں اور کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے رات گئے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سینئر پارٹی رہنما عمران خان کے ساتھ سٹیج پر بیٹھیں گے ۔