ایشیا کبڈی کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی،مئی میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے شرکت کی تصدیق کردی،سات ٹیمیں شرکت کرینگی

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء)ایشیا کبڈی کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، مئی میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے شرکت کی تصدیق کردی۔ایشیاکبڈی کپ کا میلہ دوسے چھ مئی تک واہ کینٹ میں سجے گا، جس میں ایشیا کی سات ٹیمیں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شر کت کیلئے بھارتی ٹیم نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے علاوہ ایران، ترکمانستان، افغانستان، نیپال اور سری لنکا کی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔دوہزاربارہ میں لاہور میں ہونے والے کبڈی ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :