لاہور،سپیشل کورٹ سنٹرل نے 17سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا ، پی ٹی سی ایل کی ایک ملازمہ کو فراڈ کے الزام میں 6سال قید بامشقت، دس ہزار جرمانے کے ساتھ معاوضہ دینے کی سزا

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) سپیشل کورٹ سنٹرل کے جج چوہدری طارق جاوید نے 17سال پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی سی ایل کی ایک ملازمہ نرگس سلطانہ کو فراڈ کرنے کے الزام میں 6سال قید بامشقت، دس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ 20لاکھ روپے معاوضہ دینے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ملزمہ کو عدالت سے گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ سنتے ہی ملزمہ نے چیخیں مارنا شروع کر دیں جب کہ عدالت نے ملزمہ کے لڑکے احتشام احمد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، ایک ملزم میاں شہزاد تاحال مفرور ہے، ملزمہ پر الزام تھا کہ وہ لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر اْن سے بھاری رقوم بٹور لیتی تھی اور جب کوئی شخص رقم واپسی کا مطالبہ کرتا تو وہ تھانے جا کر اْس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کرتی کہ اِس شخص نے اْس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی، 17سال قبل اْْس نے ایک شخص شفیق سے اْسے باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20لاکھ روپے بٹور لئے تھے اْس نے نرگس سلطانہ کے خلاف مقدمہ بھی کرا دیا تھا یہ کیس 17سال تک سپیشل کورٹ میں چلتا رہا، عدالت میں ملزمہ کے خلاف مجرم ثابت ہو جانے پر عدالت نے گزشتہ روز اْسے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

متعلقہ عنوان :