نوازشریف قوم سے ہاتھ کرگئے ،کمیشن کوتحقیقات کیلئے مدت کاتعین نہیں کیاگیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء)حکومت کی طرف سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کولکھے گئے خط میں تحقیقات کی مدت کاتعین نہیں کیاگیاہے ،مدت کا تعین کاذکرنہ کرکے نوازشریف دوبارہ غریب عوام سے ہاتھ کرگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں صرف تحقیقات کاکہاگیاہے ،تحقیقات کیلئے ٹائم فریم کاذکرنہیں ہے ۔اپوزیشن نے مطالبہ کیاتھاکہ تحقیقات کیلئے ایک وقت مدت مقررکی جائے جس میں رپورٹ کی تحقیقات کانتیجہ سامنے آئیگا،ماضی میں جتنے کمیشن بنائے گئے ہیں ان کی تحقیقات کی مدت کئی سال تک جاری رہی اورعوام کمیشن کے نتائج سے فائدہ حاصل نہیں کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :