24 اپریل کو تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، ایف نائن پارک رات 10 بجے خالی کردیا جائے گا

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر تحریک انصاف کی طرف سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ایف نائن پارک رات 10 بجے مکمل طور پر خالی کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شرکاء کی چیکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، اس غرض سے خصوصی واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا، کسی فرد کو اسلحہ رکھنے اور ڈنڈے اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔