اثاثوں بارے امریکی عدالت کا حکم ناقابل قبول ہے ، ایران ، امریکہ کو یہ اثاثے واپس کرنا ہونگے، جاوید ظریف

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:09

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) ایران نے دہشتگردی کا شکار لوگوں کو دو ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے بارے امریکی سپریم کورٹ کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کے ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکی عدالت کے حکم کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائیگا اور امریکی حکومت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ جانتا ہے کہ وہ ایران کے اثاثوں بارے جو بھی اقدام کریگا مستقبل میں اس کا احتساب کیا جائیگا اور اسے یہ اثاثے ایران کو واپس کرنے ہونگے۔

دریں اثناء ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جبیری نے امریکی عدالت کے حکم کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے کہ امریکہ کو ایرانی اثاثوں کا حساب دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :