داعش امریکہ کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ بنتی جا رہی ہے‘ امریکی رکن کانگریس

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) امریکی رکن کانگریس نے خبردار کیا ہے کہ داعش امریکہ کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میخائل مکاؤل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایس آئی ایس دہشتگرد گروپ امریکہ کیلئے ہلاکت خیز خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کیلئے اس وقت خطرے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور اس کے اتحادیوں نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ بھر میں مقدس مقامات تباہ کئے۔ چالیس ہزار سے زائد دہشتگرد شام روانہ کئے اور 2014ء سے اب تک مغرب میں 83 دہشتگردانہ حملوں کی سازشیں کیں۔ انہوں نے داعش نے یمن اور شام میں القاعدہ کی بھی معاونت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر اقتصادی تباہی کا باعث بھی بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :