آف شور کمپنی بنانا قانونی ، منی لانڈرنگ کسی نے کی تو کارروائی ہونی چاہیے،میاں منشاء ، ایم سی بی کے 26 سال پرانے کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں جواب جمع کروادیا ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) معروف صنعت کار میاں منشاء نے کہا ہے کہ آف شور کمپنی بنانا قانونی ہے اگر منی لانڈرنگ کسی نے کی تو کارروائی ہونی چاہیے۔ ایم سی بی کے 26 سال پرانے کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں جواب جمع کروادیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرو یو میں میاں منشاء نے کہا کہ آف شور کمپنی بنانا قانونی ہے آف شور کمپنیاں بنتی ہیں اور کام کرتی ہیں منی لانڈرنگ کرنا غیر قانونی ہے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور کارروائی بھی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ایم سی بی کا کیس 26 سالہ پرانا ہے نیب پر اعتراض نہیں میں نے جواب جمع کرا دیا ہے یکطرفہ کارروائی پر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔