وزیراعظم کے بیٹے منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہیں،شیخ رشید ، وزیراعظم کی تقریر میں کوئی جان نہیں تھی وہ ایک بار بھی قوم سے خطاب کرینگے، کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس ناقابل قبول ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیٹے منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہیں وزیراعظم کی تقریر میں کوئی جان نہیں تھی وہ ایک بار بھی قوم سے خطاب کرینگے کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس ناقابل قبول ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تمام سیاسی پارٹیاں مل کر بھی نواز شریف کو بچا نہیں سکتی وزیراعظم کے بیٹے منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہیں کروڑوں روپے پاکستانیوں کی لوٹی ہوئی رقم واپس لانی ہوگی انہوں نے کہا کہ بیس دن بعد وزیراعظم نے صرف چیف جسٹس کو سربراہی میں کیمشن بننے کا خط اپنے فرمز آف ریفرنس کے اوپر لکھ دیا ہے جو عوامی مسلم لیگ مسترد کرتی ہے اور امید ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں مسترد کردی گئی جبکہ چیف جسٹس کے سامنے اس معاملہ پر عوامی مسلم لیگ سمیت تمام پارٹیاں پیش ہونگی انہوں نے کہا کہ نواز شریف سب سے زیادہ مارشل لاء کا پیداور ہے انہیں اپنی تقریر میں اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے