چیئرمین نیب کی چیف جسٹس سے ملاقات،کرپشن کیسز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،شریف برادران کے کیسز کا کیا بنا؟صحافی،جمعہ نماز کا ٹائم ہے نماز پڑھیں،قمر زمان کا جوب

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) چیئرمین نیب قمر الزمان نے کرپشن کیسز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو پیش کردی ۔ جمعہ کے روز چیئرمین نیب نے چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں کرپشن کیسز سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اور چیئرمین نیب نے ملک بھر کے کرپشن مقدمات کی سالانہ کارکردگی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جب سپریم کورٹ پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا صحافیوں کی جانب سے شریف برادران کے کرپشن مقدمات کے سوال پر چیئرمین نیب مسکراتے ہوئے جمعہ کی نماز کا کہہ کر چل دیئے ،صحافی نے سوال کیا کہ شریف برادران کے کرپشن مقدمات کا کیا بنا ؟ مقدمات کی انکوائری میں بار بار توسیع کیوں ہورہی ہے اس پر چیئرمین نیب نے جواب دیا کہ جمعہ کی نماز کاٹائم ہے نماز پڑھیں ،یہ کہہ کر چیئرمین چیف جسٹس کے چیمبر میں چلے گئے ۔