سعودی فٹ بالرز کے ’غیر اسلامی‘ ہیئر سٹائل کے خلاف کارروائی

جمعہ 22 اپریل 2016 12:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء)سعودی عرب میں حکام نے فٹبال کے کھلاڑیوں کے ’غیر اسلامی‘ سمجھے جانے والے ہیئر سٹائل کے خلاف کارروائی کرنا شروع کر دی ہے۔ ایک ریفری کو ایک کھلاڑی کو میدان میں اترنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کے سر کے بال کاٹنا پڑ گئے۔بہت سے ملکوں میں فٹبالر اپنے لیے غیرمعمولی ہیئر سٹائل پسند کرتے ہیں، اس تصویر میں فرانس میں فٹبال کھیلنے والا ایک پیشہ ور افریقی کھلاڑیخلیج کی انتہائی قدامت پسند بادشاہت سعودی عرب کے دارالحکومت فٹ بال کے کھیل کی نگران تنظیم سعودی فٹبال فیڈریشن نے کئی معاملات میں بہت واضح ضابطے طے کر رکھے ہیں کہ کھلاڑی کیا کر سکتے ہیں اور کیا کچھ نہیں؟مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہیسوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک کھلاڑی کو میدان میں جانے سے پہلے بالکل آخری وقت پر اس لیے اپنے بال کٹوانا پڑ گئے کہ اس کا ہیئر سٹائل فٹبال کی ملکی فیڈریشن کے طے کردہ ضابطوں کے منافی تھا۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میدان کے باہر کھڑے ہوئے ایک کھلاڑی کے سامنے ایک ریفری ہاتھ میں قینچی لیے کھڑا ہے اور پھر وہ اس کھلاڑی کے سر کے درمیان سے وہ تھوڑے سے بال کاٹ دیتا ہے، جو اوپر کی طرف اٹھے ہونے کی وجہ سے ’غیر اسلامی‘ تھے۔