آئندہ 24گھنٹوں کہیں کہیں تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ،اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 22 اپریل 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء )آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کوئٹہ، بہاولپور، میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویڑن میں تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں 22 اپریل سے 25 اپریل کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان. جمعہ سے اتوار کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران:مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ملتان ڈویڑن ، پاراچنار اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا.سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: پارا چنار 10، چترال 08، کاکول، پٹن، دروش02 ، کوہاٹ 01 پنجاب: ملتان 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 46، لاڑکانہ، رحیم یار خان، پڈعیدن، سکھر، شہید بینظیر آباد اور موہنجو داڑو میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :