بہاولپور،حکومت پنجاب کاصوبہ بھرکے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنے کافیصلہ،لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویزبھی دیدی گئی

جمعہ 22 اپریل 2016 09:33

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء)حکومت پنجاب کاصوبہ بھرکے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنے کافیصلہ۔لیپ ٹاپ سکیم کے لیے 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویزبھی دے دی گئی۔ضلعی حکومتوں سے بجٹ بارے تجاویزفوری طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے سال2016-17ء کے بجٹ کے دوران تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرنے کافیصلہ کیاہے اوراس سلسلہ میں لیپ ٹاپ سکیم کے لیے بھی5ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس کے لیے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں سے بجٹ بارے تجاویزفوری طلب کرلی ہیں اس سلسلہ میں ضلعی حکومتوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ رپورٹس فوری بھجوائیں اورکسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کریں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :