مشہور امریکی پاپ گلوکار پرنس انتقال کر گئے

جمعہ 22 اپریل 2016 10:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء) مشہور امریکی پاپ گلوکار پرنس 57 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے ایجنٹ کے مطابق پرنس کا انتقال امریکی ریاست منیسوٹا میں ان کی پیسلی پارک نامی رہائش گاہ پر ہوا۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ پرنس کے اچانک انتقال کے اسباب کیا ہیں۔ حکام کے مطابق اس سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ معروف پاپ گلوکار کی لاش جمعرات کی صبح مینیاپولِس کے نواح میں ان کے مینشن سے ملی۔ پرنس پاپ موسیقی کی دنیا کے کامیاب ترین فنکاروں میں شمار ہوتے تھے، جن کا ہر البم لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوتا تھا۔