گاڑیوں میں ایندھن کے استعمال کے ڈیٹا میں غلط بیانی، مٹسوبشی کے دفتر پر جاپانی حکام کا چھاپہ

جمعہ 22 اپریل 2016 10:27

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء) جاپان میں حکام نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی مٹسوبشی کے دفتر پر اس انکشاف کے بعد چھاپہ مارا ہے کہ کمپنی نے گاڑیوں میں ایندھن کے استعمال کے ڈیٹا یا اعداد و شمار میں غلط بیانی کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے مرکزی جاپان کے شہر اوکازکی میں واقع مٹسوبشی کے دوسرے بڑے پلانٹ کی تلاشی بھی لی۔

(جاری ہے)

مٹسوبشی نے خود بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملازمین نے 60 ہزار سے زیادہ کاروں میں مائیلیج کے اعداد و شمار تبدیل کیے ہیں۔ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور مٹسوبشی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں مکمل رپورٹ جمع کروائے۔حکام نے گاڑیوں کے غلط ٹیسٹ کی مکمل رپورٹ جمع کروانے کے لیے 27 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔