ہائر سکینڈری سکولوں، کالجز میں این سی سی ٹریننگ” دوبارہ“ شروع کرنے کا فیصلہ، مشرف دور حکومت میں پابندی عائد کی گئی تھی،پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب

جمعرات 21 اپریل 2016 09:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن ذکیہ شاہنواز اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن مہوش سلطانہ کی طرف سے رکن اسمبلی الحاج محمد الیاس چنیوٹی کو فراہم کی جانے والے تحریری جواب کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے این سی سی کی ٹریننگ کی بحالی کے حوالے سے اہم ذمہ دارران سے مشاورتی عمل کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلہ میں سفارشات جلد از جلد مکمل کرکے مجاز اتھارٹی کو ارسال کر دی جائیں گی تاہم 1971 کی جنگ کے بعد شروع کرائی جانے والی این سی سی ٹریننگ 31 سال بعد 2002 میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :