کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ ، اپنے ہی ہم وطن کو افغان شہری ظاہر کر کے آٹھ ماہ جیل کرا دی

جمعرات 21 اپریل 2016 09:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء)کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ ، اپنے ہی ہم وطن کو افغان شہری ظاہر کر کے آٹھ ماہ جیل کرا دی ۔ کراچی میں اپنے ہی ہم وطن محمد اسد کو حبیب اللہ افغان شہری بنا دیا۔ محمد اسد کے والد کا کہنا ہے پولیس نے میرے بیٹے کو افغان باشندہ ظاہر کر کے 8 ماہ جیل بھی کرا دی۔

(جاری ہے)

محمد اسد کے والد نے بتایا اس کے پاس ب فارم اور دیگر قانونی دستاویزات موجود ہیں۔ محمد اسد کی گمشدگی کی رپورٹ کراچی کے اتحاد ٹاؤن تھانہ میں 28 جنوری 2015 کو درج کرائی گئی لیکن 10 فروری 2015 کو پولیس نے دادو سے محمد اسد کو افغان باشندہ بنا کر گرفتاری ظاہر کی۔اسد کے والد نے دہائی دیتے ہوئے کہا ڈی این اے کروا لیں۔ میرا بیٹا مجھے دے دیں۔

متعلقہ عنوان :