گیس بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سٹیل ملز بند کردی گئی ہے،شیخ آفتاب ، پانچ ماہ سے سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکی، حکومت اقدامات کر رہی ہے، ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال

جمعرات 21 اپریل 2016 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ گیس بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سٹیل ملز کو بند کرد یا گیاہے اور گزشتہ پانچ ماہ سے سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکی اور اس حوالے سے حکومت اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس پر کیا ہے سینٹ میں سینٹر سلیم مانڈری والا نے توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت پر الزام لگایا کہ سٹیل ملز کو دانستہ طور پر بند کر دیا گیا ہے اور وہاں کے ملازمین کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ادا کی جا رہی ہیں جس پر حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی نے متعدد بار وفاقی حکومت کو سٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی پر خطوط لکھے مگر کوئی جواب نہیں آیا ہے توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ سٹیل ملز بند ہو گئی ہے اور پانچ ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں ادا کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ تنخواہوں کے معاملہ پر تمام فیصلے ای سی سی اجلاس میں کی جاتی ہیں اور گیس بلز کی عدم ادائیگی پر سٹیل ملز کو بند کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز بند ہونے کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں مسائل ہیں اور اس حوالے سے حکومت جلد اقدامات کرے گی اور ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :