امریکی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات‘ جوہری معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 اپریل 2016 10:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) امریہ اور ایران کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد میں پیش رفت کی ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفارتکاروں کے درمیان ہونیو الے اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے ڈھائی گھنٹے دو طرفہ ملاقات کی اور جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے متعدد اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد وزیر خارجہ جان کیری نے کہ اکہ ایران اور امریکہ دونوں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں کہ ایران کا جوہری معاہدہ یا مشترکہ جامع ایکشن پلان پر بالکل اسی طریقے سے عملدرآمد ہورہا ہے جیسا کہ ہونا چاہیے ایرانی وزیر خارجہ ظریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں جبکہ اس حوالے سے دونوں آئندہ جمع کو بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :