یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

جمعرات 21 اپریل 2016 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل 2 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے مگر اضافی جی ایس ٹی اور کسٹم ڈیوٹی کے باعث پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 67 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہائی آکٹین، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت جی ایس ٹی میں معمولی کمی کرکے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی برقرار رکھ سکتی ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری 28 اپریل کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی۔