بچے کی پیدائش، کرس گیل آئی پی ایل کے میچز چھوڑ کر وطن واپس روانہ،گیل بنگلور چیلنجرز کے اگلے 2 میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے

بدھ 20 اپریل 2016 09:29

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء)بچے کی پیدائش کے باعث کرس گیل آئی پی ایل کے میچز چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کے سلسلے میں بنگلور چیلنجرز کی جانب سے میچز میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب کرس گیل کو اچانک وطن واپس روانہ ہونا پڑا ہے۔ کرس گیل اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے باعث اچاک وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ کرس گیل بنگلور چیلنجرز کے اگلے 2 میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :