دورہ انگلینڈ، محمدعامراورسلمان بٹ کوویزا مسائل پیش آسکتے ہیں، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سات ماہ جیل کاٹنے کے بعد سلمان بٹ کو اس شرط پر انگلینڈ سے ڈی پورٹ کیا گیا کہ وہ دس سال تک انگلینڈ نہیں آسکیں گے

بدھ 20 اپریل 2016 09:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء)دورہ انگلینڈ میں پاکستان کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ پاکستان نے محمد عامر اور سلمان بٹ کو منتخب کیا تو انگلینڈ ویزا دینے سے انکار کرسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سات ماہ جیل کاٹنے کے بعد سلمان بٹ کو اس شرط پر انگلینڈ سے ڈی پورٹ کیا گیا کہ وہ دس سال تک انگلینڈ نہیں آسکیں گے۔

سلمان بٹ کے ساتھ محمد عامر کو بھی ویزا مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ دو ہزار چودہ میں بھی انگلینڈ نے ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔دو ہزار تیرہ میں تشدد اور زیادتی کے کیس میں ہیوی ویٹ چیمپین مائیک ٹائس کو بھی انگلینڈ نے ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ مصباح الحق اپنے حالیہ انٹرویو میں سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کا اشارہ دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :