راولپنڈی،عدالت عالیہ نے کسٹم ٹریبونل کو ایان علی سے کسٹم ٹربیونل کی جانب سے 5کروڑ جرمانے کی سزاپر عملدرآمد سے روک دیا،26اپریل کو جواب طلب

بدھ 20 اپریل 2016 09:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس عاطر محمود نے کسٹم ٹریبونل کوکراچی کی مشہور ماڈل ایان علی نے کسٹم ٹربیونل کی جانب سے 5کروڑ روپے جرمانے کی سزاپر عملدرآمد سے روکتے ہوئے 26اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے ایان علی نے عدالت میں ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ماڈل آیان علی کو غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے پر کسٹم ٹربیونل نے 5 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھاایان علی کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ایا ن علی نے عدالت عالیہ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا کہ کسٹم ٹربیونل نے جو 5کروڑ روپے جرمانی ادا کرنے کی سزا دی ہے وہ سائلہ کے ساتھ نا انصافی ہے ، استدعا ہے کہ سائلہ کو انصاف فراہم کیا جائے، عدالت نے کسٹم ٹربیونل کو حکم دیا کہ مزید کارروائی روک دی جائے اور 26اپریل کو جواب دیا جائے، واضح رہے کہ کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی سے مارچ2015 کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بیرون ملک سفر کیلئے بے نظیر ایئر پورٹ پر پہنچیں اور سامان کی چیک کے دوران 5لاکھ ڈالر سے زائد رقم برآمد ہوئی جو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک لے جا رہی تھی، جس کسٹم ٹربیونل نے ملزمہ کو 5کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :