شمالی کوریا ناقابل پیشنگوئی پر حیران کن میزائل تجربہ کر سکتا ہے ۔ جنوبی کوریا

بدھ 20 اپریل 2016 10:09

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا نے توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا ناقابل پیشنگوئی وقت پر حیران کن جوہری تجربہ کر سکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مون سان کیون نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا کے حالیہ چوتھے جوہری تجربے کو دیکھا جائے تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ملک اب ایسے وقت حیران کن جوہری تجربہ کرے گا جس کی پیشنگوئی ہمارے لئے ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے پہلے ہی اپنے جوہری آلات تیار کر رکھے ہیں اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ پر آلات نصب کر کے میزائل تجربہ کر سکتا ہے ۔