صومالیہ‘ نامعلوم مسلح افراد نے گھر نذر آتش کر دیا‘ 6 بچے اور انکی دادی جھلس کر ہلاک

بدھ 20 اپریل 2016 10:08

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کو نذر آتش کر کے چھ بچوں اور انکی دادی کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالی زیریں شابیلی خطے کے گورنر حسن عمر موالیم نے صحافیوں کو بتایا کہ گاؤں جیبے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کو نذر آتش کر دیا جس کے نتیجے میں 6 بچے اور انکی دادی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ بچے یتیم تھے اور انکی دادی ہی انکی پرورش کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔