بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، میرپور کے 12انتخابی حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویو کا مرحلہ مکمل ہوگیا، آج مہاجرین مقیم پاکستان جموں وکشمیر اوروادی کی نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدواروں سے انٹرویو لیے جائیں گے

منگل 19 اپریل 2016 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے میرپو ر ڈویژن کے 12 انتخابی حلقوں میں پیپلز پارٹی کے 39 امیدواروں سے انٹرویو لیے گے اس طرح ڈویژن میرپور کے 12انتخابی حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویو کا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ 19اپریل کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں مہاجرین مقیم پاکستان جموں وکشمیر اوروادی کی نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدواروں سے انٹرویو لیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز زراری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید،سینئر نائب صدر وسینئر وزیر چوہدری محمد یاسین ، سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق ،وزیرہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف اور وزیرصحت عامہ سردار قمر الزمان ،سیکرٹری اطلاعات وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی،فیصل ممتاز راٹھور ،وزیرشہری دفاع عبدالسلام بٹ اور چوہدری شوکت وزیر علی،پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال بھی موجودتھے۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری و وزیر اعظم آزادکشمیر کے پولیٹیکل سیکرٹری عامر ذیشان جرال نے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز میں بتائی گئی ہے۔