شمالی کوریا پانچواں جوہری تجربہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جنوبی کوریا

منگل 19 اپریل 2016 10:11

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا کی صدر پارک چیون ہائی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پانچویں جوہری میزائل تجربے کی تیاری کررہا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ شمالی کوریا پانچویں جوہری تجربے کی تیز رفتاری سے تیاری کررہا ہے تاہم ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ شمالی کوریا کی یہ تیاری ابھی کسی مرحلے میں ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی ہر اشتعال انگیزی کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی دریں اثناء جوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی موجودہ سرگرمیوں کو دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ ملک زیر زمین جوہری تجربہ کرنے کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں