کویت میں خام تیل کی پیداوار کم کرنے کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

منگل 19 اپریل 2016 10:06

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء)کویت میں تیل اور گیس کے شعبے کے ہزاروں ورکرز اوپیک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار کم کرنے اور حکومت کی جانب سے تنخواہوں سے متعلق اصلاحات کے منصوبے کیخلاف کام چھوڑکر سڑکوں پر آ گئے۔تفصیلات کے مطابق کویت آئل کمپنی کے ترجمان سعد اعظمی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آئل کمپنی نے خام تیل کی پیداوار گیارہ لاکھ بیرل فی یومیہ کم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی روزانہ کی پیداوار تیس لاکھ بیرل ہے۔آئل اینڈ پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز ورکرز کنفیڈریشن کے چیئرمین سیف محمد القحطانی نے کہا ہے کہ وہ ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ تھرڈ پارٹی کی جانب سے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ کسی نئی چیز کا مطالبہ بھی نہیں کر رہے۔ ادھر تیل کے شعبے کے ترجمان شیخ طلال الخالد الصباح کا کہنا تھا کہ ورکرز کی ہڑتال ان کی برآمدات کو متاثر نہیں کریگی۔

متعلقہ عنوان :