وزیر خزانہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،اجلاس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جسٹس(ر) سرمد جلال عثمانی کی شرائط ، تجاویز سمیت انکوائری کمیشن کے ضابطہ کار اور ٹرم آف ریفرنس کا جائزہ لیا گیا،انکوائری کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا ،اجلاس میں فیصلہ

منگل 19 اپریل 2016 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانامہ لیکس کے لئے انکوائری کمیشن کے قیام پارلیمانی قائدین کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا اجلاس میں جسٹس(ر) سرمد جلال عثمانی کی شرائط ، تجاویز سمیت انکوائری کمیشن کے ضابطہ کار اور ٹرم آف ریفرنس کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی قانونی نکات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، مریم نواز ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، احسن اقبال ، خرم دستگیر ، سردار مہتاب عباسی ، انوشہ رحمان ،مشاہد اللہ ، عدالقادر بلوچ ، وزیر اعظم یک مشیر عرفان صدیقی سمیت اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اجلاس کے شرکاء کو پانامہ لیکس کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس میں پانامہ لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کے امور پر تبادلہ خیال سمیت انکوائری کمیشن کے ضابطہ کار اور تیار کردہ ٹرم آف ریفرنس پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی جانب سے پیش کی گئی شرائط اور مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا اور پارلیمانی قائدین کی مشاورت کے بعد کمیشن کے قیام کا حتمی قدم اٹھایا جائے گا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے قانونی نکات بھی زیر غور آئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر مزید تیزی سے عمل یقینی بنایا جائے اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر منصوبوں کی رفتار کو بڑھایا جائے گا ملک میں امن و امان کی بحالی ، توانائی کے بحران کا خاتمہ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :