بنگلا دیش کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے سے انکار ،پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی

پیر 18 اپریل 2016 09:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) بنگلا دیش کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کردیا جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان مکمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کو بھی ہوم سیریز کی دعوت دی تھی جسے بی سی بی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔