کراچی،متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت

پیر 18 اپریل 2016 09:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ معروف سماجی رہنماء اور متحدہ قومی موومنٹ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4کے رہنماء چوہدری محمد فہیم گوندل ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں محمد صدیق اور روحیل خان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سابق ذمہ دار ساجد چوہدری نے اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی یوتھ ونگ اور آکاش ، سنتوش کمار ، اجے ، پالے کرشنا ، میکاش نے جماعت اسلامی اقلیتی ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ونگ کراچی کے صدر حافظ محمد بلال،جنرل سیکریٹری عارف محمود غزنوی ، اختر سولنگی اوراعجاز جدون اور نرسنگ ایسوسی ایشن کے اقبال آرائیں سمیت دیگر بھی موجود تھے ، جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

(جاری ہے)

جے پی ایم سی کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوامی مساء ل کے لیے بلا رنگ و نسل آواز بلند کرتی ہے ، جماعت اسلامی ہی حقیقی جموہریت جماعت ہے اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر حافظ محمد بلال نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ تمام افراد ملک کر علاقائی مسائل کو اُجاگر کریں گے اور ان کے حل کیلئے کوششیں بھی کریں گے ۔